اسٹاک ایکسچینج:مندی، ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح پھر گرگئی

اسٹاک ایکسچینج:مندی، ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح پھر گرگئی

120ارب، 83کروڑ ڈوب گئے ، ایک موقع پر568پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی پرافٹ ٹیکنگ رجحان تیزی برقرار نہ رکھ سکا، انڈیکس 177083.22کی سطح پر بند

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی جس سے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ گرگئی، دوران ٹریڈنگ مندی کے سبب 59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 20ارب 83کروڑ 07لاکھ 19ہزار 809 روپے ڈوب گئے ، کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، ایک موقع پر 568 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم خلیج میں جاری امریکی صدر کے متنازع بیانات ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں پر بھی اثر انداز ہوئے جسکے باعث مقامی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار دوران ٹریڈنگ بینکنگ ، آئل اینڈ گیس ، انرجی اور فارما سیکٹر کے شیئرز میں پرافٹ ٹیکنگ کرتے رہے ، موقع پر 1156پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں دوبارہ خریداری بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1116.80پوائنٹس کی کمی سے 177083.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 377.39 پوائنٹس کی کمی سے 52836.31 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 599.74 پوائنٹس کی کمی سے 106985.24 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1875.51 پوائنٹس کی کمی سے 249402.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 9.43فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 71کروڑ 12 لاکھ 71ہزار 299 حصص کے سودے ہوئے ، جن میں 161 کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ 295 کمپنیوں کے داموں میں کمی اور 39 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...