روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 28کروڑ 20لاکھ ڈالر موصول

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 28کروڑ 20لاکھ ڈالر موصول

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے رقوم کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے۔۔

جس کے مطابق رواں سال جولائی 2026ء میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پاکستان موصول ہوئے جبکہ جولائی 2026ء تک آر ڈی اے کے ذریعے آنے والی مجموعی رقم 13 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز میں سے اب تک 2 ارب 12 کروڑ ڈالر بیرون ملک واپس بھیجے جاچکے ہیں جبکہ آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں استعمال ہونے والی مجموعی رقم 8 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں خالص قابلِ واپسی ذمہ داری 2 ارب 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالرریکارڈ کی گئی۔اس طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں رقوم کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں آنے والی 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی رقم نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی آمد کو 13 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچا دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...