جے ایس بینک نے موبائل ایپ کا ایوارڈ جیت لیا
کراچی (بزنس ڈیسک)جے ایس بینک کو ایشین بینکنگ اینڈ فائنانس فن ٹیک ایوارڈز 2026 میں اس کی ڈیجیٹل بینکنگ ایپلی کیشن کی عمدگی کے اعتراف میں موبائل ایپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
موبائل ایپ میں مختلف ڈیجیٹل بینکنگ خدمات کو یکجا کیا گیا ہے جن میں JSense ایک نمایاں فیچر ہے۔ JSense مصنوعی ذہانت پر مبنی پاکستان کا پہلا اِن ایپ بینکنگ اسسٹنٹ ہے جو صارفین کو مصنوعات، خدمات اور ڈسکاؤنٹس کے بارے میں معلومات حصول کے لیے گفتگو کے انداز میں رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ایپ میں Pay in a Blink بھی شامل ہے جوفیس آئی ڈی پر مبنی ٹرانزیکشن کی منظوری کا فیچر ہے ۔ اس کے ذریعے صارفین روایتی ون ٹائم پاس ورڈز استعمال کیے بغیر بھی ٹرانزیکشنز کی منظوری دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایپ میں راست ٹرانسفرز، کیو آر ادائیگیاں اور ڈیبٹ کارڈ مینجمنٹ جیسی خدمات بھی دستیاب ہیں۔ جے ایس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر باصر شمسی نے کہا کہ جے ایس بینک ہمیشہ پاکستان کی بینکاری کی صنعت میں تکنیکی جدت متعارف کرانے میں پیش پیش رہا ہے ۔ ملک کی پہلی واٹس ایپ بینکاری سروس شروع کرنے سے لے کر ہماری اِن ایپ اے آئی اسسٹنٹ JSense تک، ہم اپنے صارفین کے لیے بینکاری کو مزید آسان اور سہل بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا مسلسل استعمال کر رہے ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے مالیاتی شعبے میں جدت کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ایک اور ثبوت ہے ۔ایشین بینکنگ اینڈ فنانس فن ٹیک ایوارڈز پورے ایشیا میں مالیاتی اور فن ٹیک کمپنیوں کو مالیاتی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں ان کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں اعزازات سے نوازے جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments