ایران کا امریکا کو طنزیہ جواب، کیلیفورنیا کو ایرانی علاقہ قرار دیدیا

ایران کا امریکا کو طنزیہ جواب، کیلیفورنیا کو ایرانی علاقہ قرار دیدیا

امریکا سے مفاہمت کا موقع ضائع کرنا ایران کو مہنگا پڑے گا:سابق ایرانی صدر خاتمی ایران کا جنگ بڑھنے پر یورپ میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے پر غور:برطانوی اخبار

تہران،لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے امریکا کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کیلیفورنیا کو ایرانی علاقہ قرار دے دیا۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں آبنائے ہرمز کو امریکی  علاقہ قرار دیکر نقشہ جاری کیا تھا۔ٹرمپ کی پوسٹ کے ردِعمل میں بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے امریکا کا نیا نقشہ جاری کر دیا، جس میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ قرار دیا گیا ہے ۔برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز کی ایرانی حکومت کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق ایران میں امریکا سے تنازع بڑھنے پر مختلف آپشنز پر غور جاری ہے جن میں یورپ میں امریکی فوجی اثاثوں پر حملے کرنے کا آپشن بھی زیرغورلایا گیا ہے ۔ ایرانی افواج نے جنوب مشرقی یورپ، بشمول بلغاریہ میں امریکی فوجی اثاثوں پر ممکنہ حملوں کا جائزہ لیا ہے جبکہ سائپرس (قبرص)کو بھی ممکنہ ہدف کے طور پر زیر غور لایاگیا ہے ۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی زیرِسمندر فائبر آپٹک کیبلز میں خلل ڈالنے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا جاچکاہے ۔دوسری جانب ایران کے سابق صدر محمد خاتمی نے ایران اور امریکا میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی حمایت کرتے اسے غیر معمولی موقع قرار دیا ہے ۔ ٹیلی گرام چینل ‘‘خاتمی میڈیا’’ کے مطابق خاتمی نے کہا کہ اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت بے مثال ہے اور دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی صدر کے دستخط سے منظور ایسی کوئی دستاویز نہیں جس میں دوسرے فریق کو اتنی مراعات دی گئی ہوں۔ انہوں نے خبردار کیا کہامریکا سے مفاہمت کا موقع ضائع کرنا ایران کو مہنگا پڑے گا۔ خاتمی نے کہا کہ اپنے رہبر کے قتل پر انہیں دلی صدمہ ہے ، تاہم ملک کا نظم و نسق جذبات کی بنیاد پر نہیں چلایا جاسکتا۔ ریاستی فیصلوں میں ملک، نظام اور اسلام کے مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...