فیصل آباد: 10سالہ لڑکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل
جھاڑیوں سے تشدد زدہ لاش برآ مد، بلال تین روز قبل گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات : پو لیس، مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزموں کی تلاش
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے سے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملز موں کے خلاف اغوا، زیادتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ چک نمبر 215 رب کے رہائشی محنت کش پرویز کا 10 سالہ بیٹا بلال تین روز قبل گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اہل خانہ کی جانب سے بچے کی تلاش جاری تھی کہ گزشتہ روز دیہات سے باہر جھاڑیوں سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی۔ تاہم واقعے کے اصل محرکات اور جرم کی نوعیت کا تعین تحقیقات اور قانونی کارروائی کے بعد ہوگا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments