اسٹاک ایکسچینج،مندی، ایک لاکھ 77ہزار کی حد بھی گرگئی

اسٹاک ایکسچینج،مندی، ایک لاکھ 77ہزار کی حد بھی گرگئی

1109.15پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 176846.36 پربند

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا جس سے 100 انڈیکس کی 1لاکھ 77ہزار پوائنٹس کی سطح گرگئی۔ مندی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 91ارب 33کروڑ 15لاکھ 77ہزار 039 روپے ڈوب گئے ۔ شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیوں سے کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 986پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی تھی لیکن خلیج کشیدگی بڑھنے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی جس سے ایک موقع پر 1317پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1109.15پوائنٹس کی کمی سے 176846 پوائنٹس پربند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 اور آل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی رہی۔ کاروباری حجم منگل کی نسبت 24.14فیصد کم رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...