باکسر فاطمہ زہراکو حکومت سے 20لاکھ روپے کا انعام مل گیا
باکسر فاطمہ زہراکو حکومت سے 20لاکھ روپے کا انعام مل گیا سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کامن ویلتھ گیمز برانز میڈل جیتنے والی باکسر کو چیک دیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز 2026 میں باکسنگ کا برانز میڈل جیتنے والی قومی باکسر فاطمہ زہرا کو وفاقی حکومت نے 20 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے فاطمہ زہرا کو انعامی چیک پیش کیا اور ان کی شاندار کامیابی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فاطمہ زہرا پوری قوم کیلئے فخر اور نوجوان کھلاڑیوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی بیٹیاں عالمی کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کا وژن ہے کہ پاکستان کے ہر بچے اور نوجوان کو کھیلوں کے محفوظ اور قابلِ رسائی مواقع میسر ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments