سری لنکن شخص کے مثانے سے 3 کلو وزنی پتھری نکال لی گئی

سری لنکن شخص کے مثانے سے 3 کلو وزنی پتھری نکال لی گئی

کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکا میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے مثانے سے 3کلو 100گرام (6.8 پونڈ)وزنی اور17سینٹی میٹر لمبائی والی پتھری نکال لی۔

 جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ اپنی نوعیت کی اب تک ریکارڈ پر موجود سب سے بڑی پتھری ہے ۔یہ آپریشن گزشتہ ہفتے سری لنکا کے شہر ٹرنکومالی کے ایک ہسپتال میں کیا گیا۔55 سالہ مریض فالج کے بعد ہسپتال میں داخل ہوا تھاتاہم علاج کے دوران ڈاکٹروں کو اس کے مثانے میں پتھریوں کی موجودگی کا پتہ چلا۔چار سینٹی میٹر سے بڑی مثانے کی پتھری کو دیوہیکل پتھری تصور کیا جاتا ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق مثانے کی سب سے بڑی پتھری 2003 میں برازیل میں ایک مریض سے نکالی گئی تھی۔اس کا وزن ایک کلو900گرام (4.2 پونڈ)تھا اور اس کی لمبائی 17.9 سینٹی میٹر (سات انچ) تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...