جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنا اولین ترجیح:مریم نواز:مظفر گڑھ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

جنوبی  پنجاب  کی  محرومیاں  دور  کرنا  اولین  ترجیح:مریم  نواز:مظفر  گڑھ  کے  اراکین  اسمبلی  کی  ملاقات

تیز ترین نکاسی آب کا حکم، نالہ لئی کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت،راولپنڈی، اٹک،گجرات کے ڈی سیزسے رابطہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ تعصبات سے بالاتر ،دوسروں کیلئے آسانی پیدا کرناعبادت:انسانی ہمدردی کے دن پرپیغام

 لاہور (نیوزایجنسیاں )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعلیٰ آفس میں الوداعی ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران سعودی سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات میں ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ملاقات کے دوران نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے نواف بن سعید المالکی کی پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا۔اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ان کا پاکستان میں قیام انتہائی یادگار رہا اور وہ پاکستانی عوام اور قیادت کی جانب سے ملنے والی پرخلوص میزبانی پر دل سے شکر گزار ہیں۔

دریں اثنا نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے ضلع مظفرگڑھ کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اراکین اسمبلی نے مظفرگڑھ میں الیکٹرک بس سروس، صاف پانی کے منصوبے اور چیف منسٹر لوکل روڈ پروگرام کے تحت رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے بارشوں کے دوران صوبے بھر میں تیز ترین نکاسی آب کا حکم دیتے ہوئے راولپنڈی، اٹک اور گجرات کے ڈپٹی کمشنرز سے براہِ راست رابطہ کیا اور بیشتر علاقوں میں کچھ ہی گھنٹوں میں پانی کے نکاس پر انتظامیہ کو شاباش دی ہے ۔وزیراعلیٰ نے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور نکاسی آب کے عمل پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔

انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے خاص طور پر راولپنڈی کے نالہ لئی میں برساتی طغیانی کے پیش نظر بہترین اور بروقت حفاظتی اقدامات کی سخت ہدایت جاری کی ہے ۔دوسری طرف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر جنگوں اور قدرتی آفات میں متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں، رضاکاروں، ڈاکٹروں، نرسوں اور ریسکیو اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور دنیا بھر میں ضرورت مند افراد تک امداد کی مؤثر رسائی کی اپیل کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رنگ، نسل، مذہب اور ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہے ، دوسروں کے لیے راحت اور آسانی پیدا کرنا اصل میں خدمتِ خلق اور عبادت ہے ۔ امدادی کارکن نہ صرف خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں بلکہ خطرناک علاقوں میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر امید کی کرن بنتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی جذبہ انسانیت اور باہمی تعاون کی اعلیٰ مثال ہے ، اور پنجاب حکومت ہر بحران میں کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...