ترکیہ میں 2400 سال پرانی پہلوان کی قبر دریافت

ترکیہ میں 2400 سال پرانی پہلوان کی قبر دریافت

استنبول(نیٹ نیوز)ترکیہ کے قدیم شہر ایسپینڈوس میں آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران تقریباً 2400 سال پرانی قبر دریافت ہوئی ہے، جس سے قدیم دور کے ایک ممکنہ کھلاڑی یا پہلوان کی زندگی کے بارے میں اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔

ترکیہ کی وزارتِ ثقافت و سیاحت کے مطابق آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے شہر کے مشرقی قبرستان میں ایک تابوت نما قبر دریافت کی، جس کا تعلق پانچویں صدی قبل مسیح کے آخری حصے سے چوتھی صدی قبل مسیح کے درمیان دور سے بتایا گیا ہے ۔قبر سے چاندی کے متعدد قدیم سِکّے اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ان سِکّوں پر کشتی لڑنے والے پہلوانوں کی تصاویر یا نقوش کندہ ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ قبر میں دفن شخص کا تعلق کھیلوں سے ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر وہ پہلوان تھا۔قبر کو پتھر کی پلیٹوں کو جوڑ کر صندوق نما انداز میں بنایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...