شاہ رخ خان کے گھر سے 8 فٹ لمبے دوسانپ نکل آئے

شاہ رخ خان کے گھر سے  8 فٹ لمبے دوسانپ نکل آئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ سے 2 سانپ نکل آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روز قبل سانپوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سانپ پکڑنے والے وکی دوبے کو رات 8 بجے طلب کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سانپ سیڑھی کے نیچے سے پکڑ لیا گیا جب کہ دوسرا پھسل کر گھر کے اندر داخل ہوگیا۔بعد ازاں دوسرے سانپ کو بھی تلاش کر کے قابو کر لیا گیا، دونوں میں سے ایک سانپ کی شناخت تقریباً 8 فٹ لمبے انڈین ریٹ سنیک کے طور پر ہوئی ہے جو زہریلا نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...