فرانس:پولیس کو طاقت کے استعمال کا قانونی تحفظ دینے والے بل کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

فرانس:پولیس کو طاقت کے  استعمال کا قانونی تحفظ دینے والے  بل کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں پولیس کو طاقت کے استعمال میں قانونی تحفظ دینے والے مجوزہ قانون کے خلاف ہزاروں افراد نے پیرس میں احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ قانون پولیس اہلکاروں کو طاقت کے بے جا استعمال کی اجازت دے سکتا ہے ۔ قومی اسمبلی نے جولائی میں بل کی منظوری دی تھی، جس کے تحت اہلکار کی جانب سے ہتھیار استعمال کرنے کو ابتدائی طور پر قانونی تصور کیا جائے گا۔ اب بل سینیٹ میں ووٹنگ کیلئے پیش ہوگا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل، فرانسیسی مجسٹریٹس یونین اور لیگ آف ہیومن رائٹس سمیت سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے مظاہرے میں شرکت کی۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج ہوا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...