نازلی کے سابق شوہر اورسسرال سے آج بھی اچھے تعلقات
لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ نازلی نصر نے کہا ہے کہ میری شادی 16 سال تک قائم رہی تاہم طلاق کے بعد بھی میرے اپنے سابق شوہر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں کیونکہ میرے بچے ہیں۔
اداکارہ کاایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر کے خاندان کے ساتھ بھی میرے تعلقات اچھے ہیں جبکہ میرے موجودہ شوہر محسن مرزا بھی سابق شوہر کے خاندان سے جڑے ہوئے ہیں۔نازلی نصر نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کے دوستوں کی طرح ہیں اور جب بھی بچوں کو ضرورت ہو، ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں ہمارے درمیان کوئی نفرت نہیں ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی وجہ سے شادی ختم ہونے کے بعد بھی ایک تعلق برقرار رہتا ہے ، میں نہیں چاہتی تھی کہ طلاق کا اثر بچوں پر پڑے ، اسی لیے میں بھی تعلقات کو بہتر رکھنے کیلئے کوشاں ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments