گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)لیجنڈ بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا۔ ممبئی کی فیملی کورٹ آمد کے بعد گووندا کے منیجر نے تصدیق کی کہ 59 سالہ سنیتا آہوجا نے اپنا طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔
سنیتا آہوجا فیملی کورٹ میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ہمراہ دیکھی گئیں ۔اس معاملے پر پاپارازی نے سنیتا آہوجا سے عدالت آمد کیوجہ سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے مسکراکر جواب دیا برتھ ڈے منانے آئی تھی۔ سنیتا آہوجا نے 5 دسمبر 2024 کو فیملی کورٹ میں ہندو میرج ایکٹ کے تحت بے وفائی، بدسلوکی اور علیحدگی کو بنیاد بناتے ہوئے طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments