سابق برازیلین فٹبالر روبرٹو کارلوس نے اسلام قبول کرلیا
ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک)برازیل کے سابق معروف فٹبالر رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں ان دنوں ترک میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ترکی کے کئی اخبارات جن میں حبرلر بھی شامل ہے میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 53 سالہ روبرٹو کارلوس نے تقریبا چار ہفتے قبل برازیل میں مسلم کمیونٹی کی معروف شخصیت شیخ جہاد حمادہ سے ملاقات کی تھی اور کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا،بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ عرصے سے رابطہ تھا ۔اس خبر کے سامنے آنے کی ایک اور بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حال ہی میں روبرٹو کارلوس کی شادی مراکش سے تعلق رکھنے والی فیفا کی لائسنس یافتہ فٹبال ایجنٹ سہیلہ الطاہری کے ساتھ ہوئی ہے ۔ روبرٹو کارلوس نے خود اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments