کراچی ایکسپو میں 15ویں آئی ای ای ای پی فیئر کا آغاز
الیکٹرانکس اور قابلِ تجدید توانائی شعبوں سے نمائش کنندگان کی شرکت
کراچی(بزنس رپورٹر) 15ویں آئی ای ای ای پی فیئر 2026 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں باضابطہ افتتاح ہوگیا۔ آئی ای ای ای پی کراچی سینٹر کے زیرِ اہتمام اور بدر ایکسپو سلوشنز کے تعاون سے منعقد ہونے والی نمائش میں الیکٹریکل، الیکٹرانکس اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں سے 200 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ، مقامی پیداوار اور صنعت و اکیڈمیا کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی، آٹومیشن، الیکٹرک موبیلیٹی اور جدید الیکٹرانکس معاشی ترقی کے لیے اہم مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے تحقیق و ترقی، معیار اور مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments