مبینہ پولیس مقابلے ،2ڈاکو اور قتل کا ملز م ہلاک
ساہیوال میں مارا جانیوالا نصیر 15سالہ لڑکی کے مقدمہ قتل میں مطلوب تھا علی اکبر، علی جاوید مقابلے میں ہلاک ہو گئے ،قیس،راہگیر زخمی ،ہسپتال منتقل
لاہور،ساہیوال،چیچہ وطنی (کرائم رپورٹر، خبرنگار،نمائندہ دنیا،نیوز ایجنسیاں) پولیس مقابلوں کے دوران 15سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم اور 2ڈاکو مارے گئے ، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 131/9-Lکے قریب سی سی ڈی اہلکار گشت پر تھے ، مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی ، دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دوران فائرنگ ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔مارا جانے والا نصیر جٹ سکنہ 95 بارہ ایل 15سالہ لڑکی کے مقدمہ قتل میں مفرور اور مطلوب تھا۔ دریں اثنا کوٹ عبدالمالک میں ڈکیتی کے بعد تین مسلح ڈاکو سگیاں کے علاقے میں داخل ہوئے اور ایک واردات کے بعد دوسری واردات کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے ان کو روک لیا ،گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے فائرنگ کر دی ،جوابی کارروائی میں دو ڈاکو علی اکبر اور علی جاوید مارے گئے اور ان کا ساتھی قیس زخمی ہو گیا جبکہ واقعہ میں ایک راہگیر طارق بھی زخمی ہوا پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال اور مرنے والے ڈاکوؤں کی لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments