واربرٹن :اغوا کے بعد قتل 9سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی ،تشدد کی تصدیق

 واربرٹن :اغوا کے بعد قتل  9سالہ بچی سے اجتماعی  زیادتی ،تشدد کی تصدیق

ننکانہ صاحب (خبر نگار ) ننکانہ کے تھانہ واربرٹن کے گاؤں عالیاں والا میں تین روز قبل گھر سے اغوا کے بعد قتل ہونے والی 9سالہ بچی (ر) کی میڈیکل رپورٹ میں اجتماعی زیادتی ،بد فعلی اور تشدد کی تصدیق ہوگئی ۔

اجتماعی زیادتی اور بد فعلی میں تین ملزموں عاقب جاوید ، علی حسنین اور ہارون ملوث ہیں ،دو ملزموں کی عمریں 20سے 22سال کے درمیان ہیں جبکہ تیسرا ملزم چار بچوں کا باپ ہے جو مقتولہ کے قریبی رشتہ دارہیں ۔ملزموں نے تین روز قبل عالیاں وا لا کے رہائشی امام مسجد قاری شہباز الحسن کی9سالہ بیٹی جو تیسری جماعت کی طالبہ تھی کو رات گئے گھر سے اغوا کر کے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اوربہیمانہ تشدد کیا ، جس سے اسکے جسم پر 6 چوٹیں آئیں ،بعدا زاں ملزمان نے بچی کی لاش قریبی پانی کے جوہڑ میں پھینک کر لاش کے اوپر اینٹیں رکھ دیں۔ صبح کے وقت دوران تلاش جوہڑ سے بچی کی ٹانگیں نظر آئیں تو لاش کو جوہڑسے باہر نکالا گیا۔باخبر ذرائع کے مطابق بچی کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں اجتماعی زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہو چکی ہے ۔چار سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی گئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...