چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کالاکھوں کانقصان

شاہدرہ میں مزمل ،گرین ٹاؤن میں اعجاز ،ملت پارک میں فرقان کولوٹاگیا ستوکتلہ ، نولکھا ، گلبرگ اور لٹن روڈ سے 4موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ شاہدرہ میں مزمل سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبا ئل فون ،گرین ٹاؤن میں اعجاز سے 3 لاکھ 60 ہزار اور موبائل،ملت پارک میں فرقان سے 3لاکھ 45ہزار اور موبائل ،ہڈیارہ میں زین سے 2لاکھ50ہزار اورموبائل ،شادمان میں سعد سے 2لاکھ اور موبائل،شاہدرہ میں امانت سے 10 ہزار اور موبائل جبکہ لیاقت آباد کے علاقے میں سلطان سے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔ستوکتلہ سے ماجد، نولکھا سے عاطف ، گلبرگ سے فرقان اور لٹن روڈ سے نعیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...