بنگلہ دیشی وزیراعظم کا نئی دہلی برکس اجلاس میں شرکت سے گریز

بنگلہ دیشی وزیراعظم کا نئی دہلی برکس اجلاس میں شرکت سے گریز

تعلقات پر نئی بحث چھڑ گئی،بھارت بنگلہ دیش سے رابطے بحال رکھنے کیلئے کوشاں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمن نے نئی دہلی میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا  ہے ، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر نئی بحث چھڑ گئی۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ممکنہ دورہ بھارت پر کئی ہفتوں سے مشاورت جاری تھی، تاہم مطلوبہ پیش رفت نہ ہوسکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی 5 اگست کو دہلی میں پریس کانفرنس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کا ماحول مزید پیچیدہ ہوگیا، اس لیے اعلیٰ سطح کے دورے کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے ۔ تجزیہ کار سوربھ کمار شاہی کے مطابق بھارت بنگلہ دیش سے رابطے بحال رکھنے کیلئے کوشاں ہے کیونکہ دونوں ممالک تجارت، سکیورٹی اور علاقائی سیاست میں اہم شراکت دار ہیں۔ تاہم بنگلہ دیش میں بھارت مخالف عوامی جذبات بڑھ رہے ہیں اور حالیہ سروے میں صرف 42 فیصد نے بھارت کے بارے میں مثبت رائے دی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...