اپ گریڈ پروگرام،ہچیسن پورٹس76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

اپ گریڈ پروگرام،ہچیسن پورٹس76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

2کوے کرینز، 17 گینٹری کرینز، 70 ای ٹرکس اور 50 ٹریلرز شامل کیے جائینگے

کراچی(بزنس رپورٹر) ہچیسن پورٹس پاکستان نے اپنی آپریشنل استعداد اور کارکردگی میں اضافے کے لیے 2026 اور 2027 کے دوران 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری پر مشتمل بڑے اپ گریڈ پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ سرمایہ کاری کے تحت 2 الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ کوے کرینز ،17 الیکٹرک ریموٹ کنٹرولڈ ربڑ ٹائر گینٹری کرینز، 70 ای ٹرکس اور 50 ٹریلرز شامل ہیں۔ آپریشنل رفتار تیز کرنے کی کوششوں کے تحت ٹرمینل کو رواں سال 20 ای ٹرکس، 10 ٹریلرز، ایک ریچ اسٹیکر اور ایک ایمپٹی ہینڈلر کی پہلی کھیپ موصول ہوچکی ہے یہ سرمایہ کاری ٹرمینل کی جاری جدت کے منصوبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ 2026 کے اختتام تک مجموعی سرمایہ کاری690 ملین ڈالر سے زائد ہونے کا امکان ہے ۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ایس کم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور بحری شعبے میں قائدانہ کردار کے لیے کمپنی کی مسلسل سرمایہ کاری اس کے غیرمتزلزل عزم کی عکاس ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...