آٹو مکینکا فرینکفرٹ میں 11 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی
کراچی(این این آئی)آٹو موٹیو انڈسٹری کی سب سے بڑی آٹو پارٹس و ایسیریز کی عالمی نمائش آٹو مکینکا فرینکفرٹ ،جرمنی 8سے 12ستمبر تک منعقد ہوگی۔
اس ایونٹ میں بین الاقوامی آٹو موٹیو انڈسٹری کے بڑے نام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونگے ،جہاں آٹو موٹیو ویلیو چین میں تازہ ترین پیشرفت،ٹیکنالوجیز اور سالوشنز پیش کئے جائینگے ۔آٹو مکینکا فرینکفرٹ کے 2026کے ایڈیشن میں جدت، تبدیلی، پائیداری، ڈیجیٹلائزیشن، اور تربیت و بھرتی توجہ کے مرکز رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments