مالدیپ کاکاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور

مالدیپ کاکاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور

براہ راست روابط بڑھا کر باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے ، ہائی کمشنر

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طحہ نے کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے دوستانہ سفارتی تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے ٹھوس مواقع میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہ راست روابط بڑھا کر باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں طور پر فروغ دیا جا سکتا ہے ۔

وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں سیکنڈ سیکرٹری اسماعیل مفید کے ہمراہ ایک انٹر ایکٹو سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ہائی کمشنر نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہ راست یا چارٹر فضائی رابطہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر فضائی رابطہ سیاحت، کاروباری سفر اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری افراد کو مالدیپ کو صرف ایک چھوٹی مارکیٹ کے طور پر نہیں بلکہ ایک اہم عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...