کاروباری اداروں کے لیے گرانٹس کی درخواستیں کھول دی گئیں

کاروباری اداروں کے لیے گرانٹس کی درخواستیں کھول دی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے (یونیڈو) اور سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ (ایس ای ڈی ایف)نے دیہی سندھ کے پانچ اضلاع میں کام کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے فی منصوبہ ساڑھے تین کروڑ روپے تک کی مشترکہ مالی معاونت کی گرانٹ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ اسکیم یورپی یونین کے تعاون سے جاری غربت کے خاتمے اور دیہی سندھ میں جامع ترقی (PAIDAR)پروگرام کے تحت شروع کی گئی ہے ۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے ۔اس اسکیم کے تحت یونیڈو-پائیڈار اور ایس ای ڈی ایف اہل منصوبوں کی لاگت کا 70 فیصد تک مشترکہ طور پر فراہم کریں گے جبکہ درخواست گزار کو کم از کم 30 فیصد حصہ خود ڈالنا ہوگا۔یہ گرانٹس ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور لاڑکانہ کے لیے ہیں۔ ماہی گیری اور آبی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی، اور کچرے کی ری سائیکلنگ اور حیاتیاتی فضلے سے استفادہ کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ خواتین کی زیر قیادت کاروبار کو خصوصی ترجیح حاصل ہوگی۔وجودہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز)، اسٹارٹ اپس، کوآپریٹوز اور کاروباری انجمنیں درخواست دینے کی اہل ہیں، اسی طرح پاکستان کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار بھی جو ان پانچ اضلاع میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہوں، درخواست دے سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...