لاہور چیمبر اور پاکستان ٹیک فورم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر اور پاکستان ٹیک فورم کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔۔۔
جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروباری ترقی، کاروبار شروع کرنے کے مواقع، بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری اور پاکستانی کاروباری اداروں کے عالمی ٹیکنالوجی نظام سے روابط کو فروغ دینا ہے ۔مفاہمت کی یادداشت پر لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل اور پاکستان ٹیک فورم کے شریک بانی فرحان سلیم نے لاہور چیمبر میں منعقدہ تقریب کے دوران دستخط کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments