کیش لیس معیشت معاشی ترقی کی بنیادی ضرورت بن چکی،وفاقی چیمبر
کراچی(این این آئی)وفاقی چیمبرکے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کو کیش لیس نظام کی جانب منتقل کرنا اب اختیاری نہیں بلکہ معاشی ترقی کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے ۔
نقد لین دین کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ شفافیت یقینی بنانے ، کاروباری لاگت کم کرنے ، ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور معیشت کو عالمی نظام سے مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن ہاؤس میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments