چاندی50،سونا800روپے سستا،ڈالر کی قدرمزید کم

چاندی50،سونا800روپے سستا،ڈالر کی قدرمزید کم

تولہ سونا 4لاکھ 65ہزار 336،دس گرام 3لاکھ 98ہزار 950کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4,428 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66ہزار 136روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کی کمی سے 7,129 روپے ہوگئی ۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.46 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 277.47 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...