ناکوں پر اَب ہرپولیس افسرکو باڈی کیم لگا ہو گا:آئی جی پنجاب

ناکوں پر اَب ہرپولیس افسرکو باڈی کیم لگا ہو گا:آئی جی پنجاب

بدعنوانی ،بد سلوکی، اختیارات سے تجاوز پر رعایت نہیں ہوگی:پریس کلب میں گفتگو

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہورپریس کلب کے پروگرام گیسٹ آف آنر میں شرکت کی ۔ ڈی آئی جی آپریشنزلاہورفیصل کامران، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضااورپی ایس اوٹوآئی جی فاروق سلطان بھی ہمراہ تھے ۔صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری، سینئرنائب صدرسلمان قریشی، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور ممبران گورننگ باڈی نے معززمہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ارشد انصاری نے کہا کہ آئی جی کی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے ۔آئی جی عبدالکریم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بچوں اور خواتین کیخلاف جنسی جرائم پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے ، وزیر اعلیٰ نے باڈی کیمز کیلئے 12 ارب روپے فراہم کردیئے ہیں، ایک ہزار باڈی کیمز کی کھیپ آ گئی ہے ، 500 آج مل جائینگے ، مزید جلد آرہے ہیں، اَب ہر پولیس افسر نے ناکوں پر باڈی کیم لگایا ہو گا۔ بدعنوانی، بد سلوکی، اختیارات سے تجاوز پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...