اہلیہ ماضی میں میرے حریف کو ڈیٹ کرتی تھیں : جوکووچ
نیویارک(سپورٹس ڈیسک)ٹینس سٹار نووک جوکووچ نے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جیلینا ایک وقت میں میرے ہی ایک ٹینس حریف کو ڈیٹ کرتی تھیں جس کے ساتھ میری آج بھی دوستی ہے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نووک جوکووچ نے بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ جیلینا کے بارے میں اپنے ٹینس حریف سے سنا تھا۔جوکووچ کے مطابق میرا دوست اور مذکورہ ٹینس کا کھلاڑی ایک ہی کلب میں کھیلتے تھے ، ایک علاقائی ٹینس لیگ جیتنے کے بعد اس کھلاڑی نے جیلینا کو شادی کی پیشکش بھی کی۔ جوکووچ نے بتایا کہ جیلینا کو ماضی میں ڈیٹ کرنے والا کھلاڑی آج بھی میرا دوست ہے ، تاہم دونوں نے کبھی جیلینا کے حوالے سے آپس میں بات نہیں کی، ہم دونوں اس معاملے میں بہت غیر آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments