عاقب نے شکست کی ذمہ داری بابر اور سرفراز پر ڈال دی

 عاقب نے شکست کی ذمہ داری بابر اور سرفراز پر ڈال دی

سکواڈ کی ذمہ داری ہم لینے کو تیار تاہم ٹور کے دوران کمبی نیشن ٹھیک نہیں تھا تبدیلیوں سے ٹیم کو پیغام جائیگا کہ پلئینگ الیون ٹھیک کریں ، رکن سلیکشن کمیٹی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دی۔ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے تبدیلیوں پر کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بطور سلیکٹر ہماری ذمہ داری ہوتی ہیں اور سکواڈ کی ذمہ داری ہم لینے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ٹور کے دوران جس طرح کا ٹیم کمبی نیشن چاہیے ہوتا ہے وہ نہیں حاصل ہو پا رہا تھا۔

اس حوالے سے میری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد سے بھی بات ہوئی۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ جب کوچ اور کپتان فیصلے نہیں لے پا رہے ہوتے تو کسی کو تو ایکشن لینا پڑتا ہے ۔ دنیا ہم پر اس لیے ہنس رہی ہے کیونکہ ہم مقابلہ ہی نہیں کر پا رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے ٹیم کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ آپ پلاننگ کے مطابق اپنی پلئینگ الیون کو ٹھیک کریں کیونکہ کپتان، کوچ اور مینجمنٹ کی بھی ذمہ داری ہوتی ہے ۔ پوری ٹیم میں آپ کو بہت کم ایسے کھلاڑی ملیں گے جن کو ٹیم کی قیادت دی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...