خراب پرنٹر کی وجہ سے میچ میں ہار، کرکٹ میں انوکھا واقعہ

خراب پرنٹر کی وجہ سے میچ میں ہار، کرکٹ میں انوکھا واقعہ

ڈبلن(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کی نارتھ ویسٹ کرکٹ یونین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں بارش کے بعد ڈک ورتھ لوئس سٹرن (ڈی ایل ایس) شیٹ تیار نہ ہونے پر ایسا فیصلہ سامنے آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

میزبان ٹیم کا پرنٹر خراب ہونے کے باعث میچ میں مزید ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی اور حریف ٹیم کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ ایلنگٹن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوورز میں 159 رنز بنائے ۔ میزبان بیلی سپیلن کو میچ جیتنے کے لیے 160 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں بیلی سپیلن نے صرف 2 اوورز کھیلے تھے اور اس وقت تک 19 رنز بنا لیے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روکنا پڑ گیا۔امپائرز نے میچ میں ڈک ورتھ لوئس سٹرن ڈی ایل ایس قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ کیا،تاہم میزبان ٹیم کا پرنٹر خراب تھا، جس کی وجہ سے ڈی ایل ایس شیٹ تیار نہیں کی جا سکی اور ایلنگٹن کو فاتح قرار دے دیا گیا۔یہ فیصلہ نارتھ ویسٹ کرکٹ یونین کے قوانین کے تحت کیا گیا، جن میں ڈی ایل ایس کا حساب دستیاب نہ ہونے کی صورت میں میزبان ٹیم کو فوری طور پر شکست تسلیم کرنا ہوتی ہے۔ اسی قانون کے تحت بیلی سپیلن کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...