قصور :رقم تنازع پرایک بھائی کے ہاتھوں دوسراقتل
ملزم نے بھائی رضوان کو 14گولیاں ماریں،1شخص زخمی،گرفتار کرلیا گیا
الہ آباد، قصور (نمائندگان دنیا ) قصور کے علاقہ الہ آباد کے نواحی چک 15 میں رقم کے تنازع پرایک بھائی نے دوسرے بھائی کو14 گولیاں مارکر قتل کردیا۔مقتول4بچوں کا باپ تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق دوبھائی دودھ کی سپلائی دیکر لاہور سے واپس آرہے تھے کہ ایک بھائی نے رقم کے لین دین پر دوسرے بھائی 45سالہ رضوان عرف پپو کو اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بنایا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ایک اور شخص 36سالہ علی شان کمر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی علی شان کو ہسپتال منتقل جبکہ رضوان کی لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے قاتل کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments