اسٹاک ایکسچینج ، 508پوائنٹس کی مندی،48ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج ، 508پوائنٹس کی مندی،48ارب خسارہ

100انڈیکس 176466پوائنٹس پربند،کاروباری حجم 16فیصد کم رہا

کراچی (بزنس رپورٹر) امریکا ایران کشیدگی اور تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روزاتارچڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہی۔ مندی کے سبب 59فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 48ارب 42کروڑ 90لاکھ 01ہزار 674 روپے ڈوب گئے ، تاہم ایک موقع پر 600پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر بعض شعبوں میں دوبارہ خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 508.69 پوائنٹس کی کمی سے 176466.99 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 70 پوائنٹس کی کمی سے 52632 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 253 پوائنٹس کی کمی سے 107178پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایم آئی 30انڈیکس 192.66پوائنٹس کے اضافے سے 251849پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم پیر کی نسبت 16.30فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز78کروڑ 44 لاکھ 65ہزار 994 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طورپر498 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...