اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ مارکیٹ میں مداخلت کاسلسلہ جاری

اسٹیٹ بینک کی زرمبادلہ مارکیٹ میں مداخلت کاسلسلہ جاری

دو سال میں 15ارب 50کروڑ ڈالر کی خالص زرمبادلہ خریداری کی گئی

کراچی(بزنس رپورٹر)روپے کی قدر میں استحکام اور ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بہتر سطح پر برقرار رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ مارکیٹ میں مسلسل مداخلت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جون 2024 سے مئی 2026 کے دوران مرکزی بینک نے مجموعی طور پر تقریباً 15 ارب 50 کروڑ ڈالر کی خالص زرمبادلہ خریداری کی جبکہ مئی 2026 کے دوران بھی اسٹیٹ بینک نے 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی خالص زرمبادلہ مداخلت رپورٹ کی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے زرمبادلہ مارکیٹ میں مداخلت کا بنیادی مقصدروپے کی قدر میں استحکام برقرار رکھنے کے ساتھ ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بہتر سطح پر رکھنا ہے ۔ اس مقصد کیلئے اسٹیٹ بینک مارکیٹ میں دستیاب زرمبادلہ کی صورتحال، طلب و رسد اور روپے کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھتا ہے۔ جون2024 سے مئی 2026 تک ارب 50 کروڑ ڈالر کی خالص زرمبادلہ خریداری اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ مرکزی بینک نے اس عرصے کے دوران زرمبادلہ مارکیٹ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...