سابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

سابق برطانوی وزیراعظم  کیئر اسٹارمر کا پارلیمنٹ سے  مستعفی ہونے کا اعلان

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔۔۔

 اسٹارمر نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ  11 سال بعد ہولبورن اور سینٹ پینکراس کی نشست چھوڑنا درست وقت ہے ، جس کے بعد ضمنی انتخاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ بین الاقوامی امور، دفاع، سکیورٹی، تجارت اور ٹیکنالوجی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اسٹارمر نے رواں سال جولائی میں لیبر پارٹی کی قیادت اور وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا، جس کے بعد اینڈی برنہم نے وزیراعظم کا منصب سنبھالا۔ اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...