آئی ٹی سی این ایشیاکے 28ویں ایڈیشن کا آغاز

آئی ٹی سی این ایشیاکے 28ویں ایڈیشن کا آغاز

تین روزہ نمائش میں 75 ہزار سے زائد تجارتی وزیٹرزکی آمد متوقع ہے

کراچی(بزنس ڈیسک)آئی ٹی سی این ایشیا کا 28واں ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے شروع ہوگیا۔ مہمانِ خصوصی محمد علی راشد، خصوصی معاون برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیراعلیٰ سندھ نے نمائش کا افتتاح کیا جس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں، حکومتی رہنماؤں، بین الاقوامی وفود، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا  میں SIFC اسٹریٹجک سپورٹر کے طور پر شامل ہے جبکہ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اور حکومت سندھ کا سائنس و آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اسٹریٹیجک پارٹنرز ہیں اور اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نیشنل اِنویشن پارٹنر ہے ۔تین روزہ ایونٹ ٹیکنالوجی کے ڈسپلے،سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل مستقبل پر گفتگو کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتاہے ۔850 سے زائد بوتھس اور 3,500 سے زائد عالمی برانڈز کے ساتھ نمائش میں 75,000 سے زائد تجارتی وزیٹرزکی آمد متوقع ہے جن میں 18,500 سے زائد CxOs اور فیصلہ ساز شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...