امریکی ایوان نمائندگان :وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد مسترد

امریکی ایوان نمائندگان :وزیر دفاع کے مواخذے کی قرارداد مسترد

ہیگستھ عظیم امریکی محب وطن، کارروائی کی ناکامی مکمل بے گناہی کا ثبوت :ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ کے معاملے پر وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی کوشش ناکام بنا دی، جسے صدر ٹرمپ کی کامیابی قرار دیا جارہا ہے ۔ ایوان نے قرارداد جوڈیشری کمیٹی کو بھیجنے کے حق میں 211 جبکہ مخالفت میں 204 ووٹ دئیے ، جس کے نتیجے میں مواخذے پر مجوزہ رائے شماری رک گئی۔ قرارداد ریپبلکن رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی۔ ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے کی کارروائی ناکام ہونے کے بعد ان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ہیگستھ کو عظیم امریکی محب وطن قرار دیتے ہوئے مواخذے کی کارروائی کی ناکامی کو ان کی مکمل بے گناہی کا ثبوت قرار دیا۔امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف 10ارب ڈالر کے ہتک عزت مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...