اقوام متحدہ کا فوسل فیول پر انحصار ختم کرنیکا مطالبہ

اقوام متحدہ کا فوسل فیول پر انحصار ختم کرنیکا مطالبہ

تیل کمپنیوں کے غیر معمولی منافع پر ٹیکس عائد کیا جائے :سیکرٹری جنرل یو این غزہ میں جو ہوا وہ صرف نسل کشی نہیں ،ماحولیاتی تباہی بھی ہے :ترک صدر

 انطالیہ(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ تیل اور گیس پر انحصار ختم کرکے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ترکیہ کے شہر انطالیہ میں موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران دنیا کی کوششوں سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ گوتریس نے تیل کمپنیوں کے غیر معمولی منافع پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوسل فیول کے مفادات دنیا کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کانفرنس میں متعدد عالمی رہنما شریک نہیں ہوئے ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگوں کے باعث نہ صرف انسان بلکہ قدرتی ماحول بھی بھاری قیمت چکا رہا ہے ، جس کی سب سے واضح مثال غزہ ہے ۔ کوپ 31 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا وہ صرف نسل کشی نہیں بلکہ ماحولیاتی تباہی بھی ہے ،ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے عالمی رہنماؤں کی تقاریر اور دستاویزات میں موسمیاتی تبدیلی کا ذکر کم ہوگیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...