آئی سی سی بورڈ ،کمیٹیوں کے اجلاس انڈونیشیا میں شروع گے

آئی سی سی بورڈ ،کمیٹیوں کے اجلاس انڈونیشیا میں شروع گے

اجلاسوں میں کھیل کو مزید ممالک تک پھیلانے کیلئے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائیگا

بالی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ اور مختلف کمیٹیوں کے اہم اجلاس انڈونیشیا کے شہر بالی میں شروع ہوگئے ہیں جو 15 نومبر تک جاری رہیں گے ،ان اجلاسوں میں دنیا بھر سے آئی سی سی بورڈ اور کمیٹیوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں جبکہ ان کا اختتام آئی سی سی اور آئی بی سی بورڈ کے اجلاسوں پر ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق سال 2026 کے آخری اجلاسوں کا بنیادی مقصد کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلوں، کھیل کے مختلف فارمیٹس، عالمی ایونٹس، تجارتی استحکام اور انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشاورت کرنا ہے ۔ ان اجلاسوں میں کرکٹ کے عالمی فروغ، شائقین کی تعداد میں اضافے اور کھیل کو مزید ممالک تک پھیلانے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاسوں کے دوران فرنچائز لیگ ریویو گروپ اور گورننس ریویو کمیٹی اپنی ابتدائی سفارشات اور پیش رفت سے آگاہ کریں گی۔ اجلاسوں میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2027-29 اور 2029-31 کے سائیکلز کے لیے ممکنہ مقابلوں کی تجاویز بھی پیش کی جائیں گی جبکہ 2028 سے 2035 تک مردوں کے تمام بڑے آئی سی سی ایونٹس کے انعقاد کے لیے مجوزہ ونڈوز منظوری کے لیے پیش ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...