نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ور فوجی کی پہچان :فیلڈ مارشل

نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ور فوجی کی پہچان :فیلڈ مارشل

انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی فیلڈمارشل عاصم منیر اورنیول چیف نے ٹرافیاں،میڈلز تقسیم کیے

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،دنیا نیوز)انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی ،46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوئے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نیول چیف نے مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے والوں اور رنرز اپ میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے ،آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے 7 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہے ، جن میں 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا ان میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے شرکت کی۔ آرمی مارکس مین شپ یونٹ نے وزیراعظم سکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ اپنے نام کیا، فوجی نشانہ بازی کا اعلیٰ ترین اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی حوالدار فضل الرحمن کو دیا گیا، ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے ، پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی اور انفنٹری سکواڈ میچز میں بھی کامیابی حاصل کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت اور درست نشانے بازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ور فوجی کی نمایاں پہچان ہے ، چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ رہنی چاہیے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مقابلوں میں شریک نشانہ بازوں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی،فیلڈ مارشل کی آمد پر آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے ان کا استقبال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...