2غیر ملکی خواتین سے زیادتی،8ملزموں پرفردجرم عائد

 2غیر ملکی خواتین سے زیادتی،8ملزموں پرفردجرم عائد

2غیر ملکی خواتین سے زیادتی،8ملزموں پرفردجرم عائد ایک ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور،بیانات کیلئے گواہ طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی سیشن کورٹ نے 2 غیر ملکی خواتین کو مبینہ طور پر اغوا کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں مرکزی ملزم رضا ڈار سمیت تمام 8 ملزمان پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی جبکہ ایک ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت بھی منظور کرلی گئی۔اطلاعات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے 2 غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے کی سماعت کی۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان پر فردِ جرم عائد کیے جانے کے بعد عدالت نے مقدمے میں نامزد تمام گواہوں کو 10 دسمبر کو اپنے بیانات باقاعدہ ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا ہے ، اس مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلی سماعت پر گواہان کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اسی کیس کی سماعت کے دوران مقدمے میں گرفتار ایک اور ملزم ساجد کی درخواستِ ضمانت پر بھی فیصلہ سنایا گیا، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم ساجد کی ضمانت منظور کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...