مشتعل جتھہ تیار کرنیکی منصوبہ بندی ملزمہ فاطمہ حیدر گرفتار

مشتعل جتھہ تیار کرنیکی منصوبہ بندی   ملزمہ فاطمہ حیدر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )مشتعل جتھہ تیار کرکے پولیس اور اسلام آباد کی جانب پر تشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کے الزام میں ڈیفنس میں درج مقدمہ کی نامزد ملزمہ فاطمہ حیدرکو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی فاطمہ حیدر کو منصوبہ بندی کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیاہے ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کو کوئنز روڈ لاہورکے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کی مشتعل جتھے تیار کرنے کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی،ان کے خلافت تھانہ ڈیفنس اے لاہورمیں بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...