نوجوان فاسٹ بولرز سیکھنے کی کوشش کر رہے :محمد عباس
صبح پہلے سیشن میں وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش کریں گے ،قومی فاسٹ بولر
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ کل پہلے سیشن میں وکٹیں لینے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عباس کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دونوں ٹیمیں کامیابی کے لیے کوشش کرتی ہیں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے بیٹرز تجربہ کار ہیں، سری لنکن بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی۔محمد عباس نے کہا کہ راولپنڈی کے شائقین سے درخواست ہے کہ سٹیڈیم آئیں۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بھی اور اب بھی اپنی بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے نوجوان بولرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے ۔ نوجوان فاسٹ بولرز سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پچ اچھی ہے ، بولرز اور بیٹرز دونوں کو سپورٹ کر رہی ہے ۔ پاکستان کے کھلاڑی اپنی بہترین کرکٹ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ محمد عباس نے یہ بھی کہا کہ پریکٹس میں نوجوان فاسٹ بولرز کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرتا ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments