راولپنڈی ٹیسٹ:قومی بالنگ بے بس، سری لنکا کے404رنز

راولپنڈی ٹیسٹ:قومی بالنگ بے بس، سری لنکا کے404رنز

مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 30 رنز درکار ،دھنانجایا 167 ،کوشال مینڈس 117 رنز کیساتھ کریز پر موجود خراب روشنی کے باعث تیسرے روز کا کھیل 23 اوورز پہلے ہی ختم ، پاکستانی بولرز صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل مکمل ہونے پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 404 رنز بنا لیے ہیں، مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 30 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں، سری لنکن ٹیم اس وقت میچ میں انتہائی مستحکم پوزیشن میں ہے ۔ خراب روشنی کے باعث تیسرے روز کا کھیل 23 اوورز پہلے ہی ختم کرنا پڑا، اور مجموعی طور پر تین دنوں میں خراب روشنی کی وجہ سے 70 اوورز کا کھیل ضائع ہو چکا ہے ، جبکہ تیسرے روز پاکستانی بولرز صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ۔ سری لنکا کی جانب سے دن کے اختتام پر دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز اور کپتان کوشال مینڈس 117 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں، اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 249 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست شراکت قائم ہو چکی ہے ۔ اس سے قبل سری لنکن اننگز میں کمندو مینڈس 58 رنز، لاہیرو اودارا 42 رنز، دنیش چندی مل 1 رن اور پسندو سوریا بندارا صفر پر آؤٹ ہوئے ، جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور ثاقب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...