برطانیہ، آئرلینڈ ، اٹلی کے سینکڑوں سکولز کو بم دھماکوں کی دھمکیاں

برطانیہ، آئرلینڈ ، اٹلی کے سینکڑوں سکولز کو بم دھماکوں کی دھمکیاں

دھمکیوں کے بعد اٹلی کے مختلف شہروں میں سکولز خالی ،ہنگامی اجلاس طلب پیغامات پریشان کن ، کسی حقیقی خطرے کا عندیہ نہیں ملا:برطانوی پولیس

لندن،روم(اے ایف پی)برطانیہ ، آئرلینڈ، اٹلی کے سینکڑوں سکولز کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں ، پولیس دھمکی آمیز ای میلز کی تحقیقات کر رہی ہے ، تاہم حکام نے انہیں جعلی قرار دیتے ہوئے اساتذہ کو سکول خالی نہ کرنے کی ہدایت کی۔پولیس کے مطابق سکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے مختلف سکولز کو یہ ای میلز بھیجی گئیں۔پولیس نے کہا یہ پیغامات پریشان کن ضرور ہیں، تاہم ان سے کسی حقیقی خطرے کا عندیہ نہیں ملتا۔ادھر اٹلی میں بم دھماکوں کی جعلی دھمکیوں کے بعد بدھ کو مختلف شہروں میں سکول خالی کرا لیے گئے ، جس پر وزیراعظم نے ہنگامی حکومتی اجلاس طلب کرلیا۔جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پر کہا ابتدائی تحقیقات میں کسی ٹھوس خطرے کا پتا نہیں چلا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...