ابوظہبی :روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات ، اختلافات برقرار

ابوظہبی :روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات ، اختلافات برقرار

ابوظہبی(اے ایف پی) یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے ابوظہبی میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اہم اختلافات برقرار ہیں۔

یوکرین کے چیف مذاکرات کار رستم عمروف نے بدھ کو کہا کہ دو روزہ مذاکرات کے دوران دونوں فریقوں نے اپنا اپنا موقف براہ راست پیش کیا، تاہم اختلافات دور نہیں ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں ابھی بہت سا مشکل کام باقی ہے ، تاہم بات چیت جاری رکھنے کے امکانات موجود ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...