چاندی62،سونا1800روپے سستا،ڈالر کی قدر میں کمی
تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 736 ،دس گرام 3 لاکھ 90 ہزار 720 کاہوگیا
کراچی (بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادھر ڈالرمزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کی کمی سے 4332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 62 روپے کی کمی سے 7038 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.21 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 277.22 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments