غزہ :اسرائیلی بمباری، 2 بچوں ، خاتون سمیت 3 افراد شہید

غزہ :اسرائیلی بمباری، 2 بچوں ، خاتون سمیت 3 افراد شہید

اسرائیلی وزیر دفاع کا حماس کے اعلیٰ عہدیدار کو حراست میں لینے کا دعویٰ اپوزیشن رہنمایائر7 اکتوبر حملے سے پیشگی آگاہ تھے :سارہ نیتن یاہو کا الزام

غزہ ،یروشلم(اے ایف پی)غزہ شہر میں منگل کو شدید اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک خاتون سمیت 3فلسطینی شہید اور 8 زخمی ہوگئے ۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم نام ظاہر نہیں کیا۔ غزہ میں سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حماس کے اہم رہنما کو پکڑنے کی اسرائیلی کارروائی ناکام بنادی گئی اور خصوصی فورسز واپس چلی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو لاحق خطرات ختم کرنے کیلئے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو نے اپوزیشن رہنما یائر گولان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے پہلے منصوبے سے آگاہ تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...