دوماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 5فیصد اضافہ ریکارڈ

دوماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 5فیصد اضافہ ریکارڈ

اگست میں ٹیکس وصولی مقررہ ہدف کے مقابلے میں 28ارب کم رہی

کراچی(بزنس رپورٹر)ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اگست 2026 میں مجموعی ٹیکس وصولی 902 ارب روپے رہی۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق اگست میں ٹیکس وصولی مقررہ ہدف کے مقابلے میں 28 ارب روپے کم رہی، تاہم مالی سال کے پہلے دو ماہ کی مجموعی وصولی ہدف سے 12 ارب روپے زیادہ رہی ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق اگست 2026 میں مجموعی طور پر 902 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیاجو سالانہ بنیاد پر تقریباً 2 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔ اگست کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 930 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم ایف بی آر 902 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب رہا، یوں ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 28 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1722 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جو 5 فیصد زیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...