اینگرو کارپوریشن اور لوٹے کیمیکل پاکستان کے درمیان معاہدہ

اینگرو کارپوریشن اور لوٹے کیمیکل پاکستان کے درمیان معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک)اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے )طے کرلیا ہے

جس کے تحت اینگرو کارپوریشن، اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ (ای پی سی ایل)میں اپنے تمام حصص لوٹے کیمیکل پاکستان کو فروخت کرے گی۔اس ٹرانزیکشن کے تحت اینگرو کارپوریشن اپنے پاس موجودای پی سی ایلکے تقریباً 56.19 فیصد جاری اور ادا شدہ عام حصص لوٹے کیمیکل پاکستان کو فروخت کرے گی۔ حصص کی یہ فروخت تقریباً 19.7 ارب روپے میں طے پائی ہے اور یہ ٹرانزیکشن متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں اور دیگر معمول کی شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے ۔ٹرانزیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے اینگرو ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالصمد داؤد نے کہاکہ اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ اینگرو کے اہم اور نمایاں کاروباروں میں شامل رہا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ مجوزہ ٹرانزیکشن اس طویل سفر کے دوران پیدا کی گئی ویلیو اور حاصل کیے گئے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے پیٹروکیمیکل پلیٹ فارم کا حصہ بن کر EPCL کے لیے مزید ترقی اور ہم آہنگی کے مواقع پیدا کرے گی۔لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عدنان آفریدی نے کہا کہ یہ امتزاج پائیدار ترقی، آپریشنل عمدگی اور جدت کے فروغ کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...